روسی صدر جاپان کے ساتھ امن معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جاپانی وزیراعظم

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:13

روسی صدر جاپان کے ساتھ امن معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جاپانی وزیراعظم
ٹوکیو۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پیوٹن کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو اور ٹوکیو کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق آبے نے جمعہ 14 ستمبر کو دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جزائر پر روسی کنٹرول کے تنازعے کے حل کے لیے ایک جامع امن ڈیل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی باعث دونوں ملکوں میں پائی جانے والی جارحیت میں خاتمہ ہو سکے گا۔ روسی شہر ولاڈی ووسٹوک میں منعقدہ اکنامک فورم کے دوران صدر پیوٹن نے جاپانی وزیراعظم کو تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک کو رواں برس کے اختتام تک کسی پیشگی شرط کے بغیر امن ڈیل کو طے کر لینا چاہیے۔