بھارت میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:16

بھارت میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) بھارت میں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے خودکشی کرلی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع احمد آباد کے علاقے نروڈا میں واقع رہائشی فلیٹ میں 45 سالہ کنال ترویدی، ان کی اہلیہ کویتا اور بیٹی شرتن نے خود کشی کرلی جبکہ کنال ترویدی کی والدہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 24گھنٹے سے گھرکا دروازہ بندتھا، رشتے داروں نے فون کیا تو کوئی جواب نہیں ملا جس پر رشتے دار پولیس کے ہمراہ مکان پر پہنچے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :