کیا نوازشریف اور مریم نواز کو ہمیشہ کے لیے جیل سے آزاد کروا لیا گیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کچھ دیگر لوگ آج بھی کچھ اسلامی ممالک اور بیرونی اسٹیبلشمنٹ کو رام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ نواز شریف کے لیے درمیانی راستہ نکالا جا سکے، معروف صحافی ذوالفقار راحت کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 14 ستمبر 2018 13:55

کیا نوازشریف اور مریم نواز کو ہمیشہ کے لیے جیل سے آزاد کروا لیا گیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) : معروف صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا ہے کہ میں پچھلے کچھ روز سے ن لیگ کے سوشل میڈیا کا بغور جائزہ لے رہا تھا اوروہ پراپیگنڈا کر رہے تھے اور نواز شریف اور مریم نواز کی ویڈیوز باقاعدہ میوزک کے ساتھ چلائی جا رہی تھیں۔اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے باقاعدہ ایک مہم لانچ کی گئی۔اور میری ذاتی اطلاع کے مطابق دو اسلامی ممالک جو ماضی میں کردار ادا کرتے رہے ہیں وہ آج بھی پوری طرح سے کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر ہے ہیں لیکن پاکستان کے اندر سے انہیں انکار کیا جا رہا ہے اور ابھی تک ایسی کسی تجویز کو زیر غور نہیں لایا جا رہا۔

اور دوسری طرف نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے پیرول پر دستخط نہیں کرنے اور پھر وہ رہا بھی ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ن لیگ کی طرف سے ایک قرارداد جمع کروائی جاتی ہے کہ نواز شریف کو چالیس دن کے لیے رہا کیا جائے۔ساتھ ساتھ دو پروگرام چل رہے ہیں۔ترلا منت پروگرام بھی چل رہا ہے اور ساتھ ساتھ نوازشریف کوہیرو بنانے کا سکرپٹ بھی چل رہا ہے۔ جب کہ اسحاق ڈار اور کچھ دیگر لوگ آج بھی کچھ اسلامی ممالک اور بیرونی اسٹیبلشمنٹ کو رام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں پاکستان کے اداروں اور سیاسی لیڈروں کی طرف سے کوئی جواب نہیں مل رہا۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے لاہور لایا گیا۔ کلثوم نواز کی میت حج ٹرمینل سے جاتی امرا لے جائی گئی، اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیر خزانہاسحاق ڈار کے اہل خانہ، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اہل خانہ، بیگم کلثوم نواز کی چھوٹی صاحبزادی اسما نواز بھی موجود تھے۔ والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں منتقل کیا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔