کراچی ،مختلف علاقوں میں 2خواتین سے زیادتی، ملزمان گرفتار

جمعہ 14 ستمبر 2018 15:50

کراچی ،مختلف علاقوں میں 2خواتین سے زیادتی، ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) گلستان جوہرپولیس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی میں ملوث 3ملزمان میں سے 2ملزمان کوگرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانے میں مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔

(جاری ہے)

بریگیڈ انویسٹیگیشن اور آپریشن پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے والا جیٹھ اور اسکے دوست کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ میرا جیٹھ مجید اور اس کا دوست حامد شادی کے بعد سے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، پولیس نے ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :