پاکستانی ہائی کمیشن علیحدگی تحریک کی فنڈنگ میں ملوث نہیں، دہلی ہائیکورٹ

جمعہ 14 ستمبر 2018 15:50

پاکستانی ہائی کمیشن علیحدگی تحریک کی فنڈنگ میں ملوث نہیں، دہلی ہائیکورٹ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) دہلی ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے قرار دیا ہے کہ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی کی تحریک میں پاکستانی ہائی کمیشن کی فنڈنگ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں عدالت کا مزید کہنا تھا غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون یو اے پی اے کے تحت علیحدگی پسند آل پارٹیز حریت کانفرنس کالعدم تنظیم کے زمرے میں نہیں آتی۔ عدالت نے یہ ریمارکس سری نگر سے تعلق رکھنے والے کشمیری تاجر ظہور احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران دیئے۔