وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی سال 2018-19ء کے تعلیمی وظائف کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

جمعہ 14 ستمبر 2018 16:25

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اقلیتی طلباء و طالبات کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی سال 2018-19ء میں تعلیمی وظائف کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق پرائمری سے پروفیشنل سطح تک کے ضرورت مند اقلیتی طلباء و طالبات کو یہ وظائف دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سرکاری تعلیمی اداروں میں رجسٹرڈ طلباء ان وظائف کے اہل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ امتحان میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں۔ ایسے یتیم، معذور، ضرورت مند اور غریب طلباء و طالبات وظائف کے اہل ہوں گے جو اچھا تعلیمی ریکارڈ رکھتے ہوں۔ ان کے والدین کی ماہانہ آمدنی 10 ہزار سے زائد نہ ہو جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔