آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ،ْ

دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

جمعہ 14 ستمبر 2018 16:51

آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات ،ْ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان اور ترکی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاونوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے علاقائی تنازعات کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا ۔