خورشیدشاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے جاتی امراء پہنچ گیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 20:00

خورشیدشاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک وفد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد پیپلزپارٹی کے وفد نے جاتی امراء میں سابق وزیراعظم ملاقات کر کے ان سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا پیپلزپارٹی کے وفد میں پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سمیت دیگر پارٹی رہنماء شامل تھے۔