وراگوئے کے گول کیپر لوکیرو الواریز کو نسل پرست گالی دینے پر سزا

سزا پانے والے کولمیبا کی فٹبال تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے،8میچوں کی پابندی،10250ڈالر جرمانہ کیا گیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 19:31

وراگوئے کے گول کیپر لوکیرو الواریز کو نسل پرست گالی دینے پر سزا
بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) یوراگوئے کے گول کیپر لوکیرو الواریز نسل پرست گالی کی وجہ سے سزا پانے والے کولمیبا کی فٹبال تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے، یہ بات ملک کی فٹبال کلب نے بیان میں بتائی ۔ریونیگرو کے کیپر پر پیر کو ریونیگرو کے 1-0سے فتح پانے والے میچ کے دوران ونس کالڈس کے کوچ ہیوبرتھ بوڈھیرٹ کے خلاف نسل پرستانہ امتیازی زبان استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

الواریز پر 8میچوں کی پابندی اور 31ملین پیسو (10250ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔33سالہ کھلاڑی نے نسل پرستانہ زبان استعمال کرنے کا الزام مسترد کردیا ہے لیکن انہوں نے بوڈھیرٹ سے بدتمیزی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔’’میں نے ان سے بدتمیزی کی ہے ،بے شک، یہ میدان پر عام سے بات ہے ،‘‘ یہ بات الواریز نے بلوریڈیوں کو بتائی انہوں نے کہا لیکن میں نے انہیں کالا نہیں کہا ہے۔بوڈھیرٹ پر بھی الواریز کے خلاف سخت اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے پر 2میچوں کیلئے معطلی اور صرف 500,000 پیسو کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :