انٹرمیڈیٹ امتحانات 2018 کے نتائج، پنجاب گروپ کالجز کا صوبہ پنجاب میں کلین سوئپ، تمام تعلیمی اداروں پر بازی لے گیا!

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 ستمبر 2018 18:39

انٹرمیڈیٹ امتحانات 2018 کے نتائج، پنجاب گروپ کالجز کا صوبہ پنجاب میں ..
پڑھا لکھا پنجاب، کچھ برس قبل صوبہ پنجاب کے حکمرانوں کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم کے ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے جو نعرہ بلند کیا گیا، اسے عملی جامہ پہنانے میں بلاشبہ پنجاب گروپ آف کالجز نے سب سے اہم ترین کردار ادا کیا۔ ناصرف پنجاب، بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی نوجوانوں کو تعلیم کے ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب گروپ آف کالجز نے اپنا خصوصی کردار ادا کیا ہے۔

حال ہی میں صوبہ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے سائنس گروپ، آرٹس گروپ اور کامرس گروپ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات برائے 2018 کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں اعلی ترین پوزیشنز کے حصول کے معاملے میں پنجاب گروپ آف کالجز نے صوبے کے تمام نامی گرامی تعلیمی اداروں پر بازی لے جاتے ہوئے کلین سوئپ کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب گروپ آف کالجز نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے کے 9 بورڈز میں کل 153 پوزیشنز حاصل کر لیں۔

ہر برس کی طرح اس برس بھی پنجاب گروپ آف کالجز نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج میں مزید بہتر اور شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ آف کالجز نے مختلف انٹرمیڈیٹ بورڈز کے امتحانی نتائج برائے 2018 میں 153 اعلی پوزیشن حاصل کیں۔ جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز کے ہونہار طلباء مختلف انٹرمیڈیٹ بورڈز کے امتحانی نتائج میں بھی مجموعی طور پر 26 اعلی ترین پوزیشنز حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

پنجاب گروپ آف کالجز کے بہت ہی باصلاحیت، ہونہار اور محنتی طالب علم کاشف ثناء اللہ (رول نمبر: 515265) ملک کے تمام انٹرمیڈیٹ بورڈز کے نتائج برائے 2018 میں سب سے بہترین اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کاشف ثناء اللہ نے کل 1100 نمبرز میں سے 1062 نمبرز حاصل کیے۔ یوں ہی انٹرمیڈیٹ بورڈ ملتان کے مجموعی امتحانی نتائج میں پنجاب کالج کی سمرین شاہد 1100نمبرز میں سے 1052 نمبرز حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہیں۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ گوجرانوالہ کے امتحانی نتائج میں پنجاب کالج سیالکوٹ کی ملیحہ مریم 1051/1100 نمبر حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہیں۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد کے امتحانی نتائج میں پنجاب کالج کی مہوش سلیم نے بھی 1051/1100 نمبرز حاصل کیے اور یوں وہ بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ دوسری جانب ڈی جی خان انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج میں کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والی پنجاب کالج کی ہونہار طالبہ فریال پرویز 1057/1100 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئیں۔

اںٹرمیڈیٹ بورڈ راولپنڈی کے امتحانی نتائج میں پنجاب کالج چکوال کی زحیکہۃ الجنت 1048/1100 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ جبکہ فیڈرل بورڈ کے امتحانی نتائج میں پنجاب کالج سرگودھا کے تین طلباء حماد سلیم 1058/1100، معصومہ زینب 1058/1100 اور مومنہ ماہم 1058/1100 مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب اگر مختلف بورڈز کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ لاہور بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مختلف گروپس میں کل 21 پوزیشنز اور 3 مجموعی اعلی پوزیشنز حاصل کیں۔

اس کے مقابلے میں گورنمنٹ کالج 7 جبکہ کینئرڈ کالج اور کپس کالج 1، 1 پوزیشن حاصل کر سکے۔ بہاولپور بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے 10 اعلی پوزیشنز حاصل کیں۔ اس کے مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج بہاولپور نے مجموعی طور پر پہلی جبکہ سپیرئیر کالج نے 2 پوزیشنز حاصل کیں۔ ڈی جی خان بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر 3 اعلی ترین جبکہ کل 10 بہترین پوزیشن حاصل کیں۔

اس کے مقابلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوئٹ کالج لیہ اور گورنمنٹ کالج فار وومن مظفرگڑھ 3، 3 پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ گوجرانوالہ بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر 3 اعلی ترین جبکہ کل 28 بہترین پوزیشنز حاصل کیں۔ اس کے مقابلے میں کپس کالج 2 جبکہ سپیرئیر کالج 3 پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ساہیوال بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے کل 11 بہترین پوزیشن حاصل کیں۔

اس کے مقابلے میں ڈی پی ایس ساہیوال مجموعی طور پر 2 پہلی اور کل 6 اعلی ترین پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ راولپنڈی بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر 2 اعلی ترین پوزیشنز سمیت کل 18 بہترین پوزیشنز حاصل کیں۔ اس کے مقابلے میں کلر کہار سائنس کالج 3 جبکہ سپیرئیر کالج 1 پوزیشن حاصل کر پایا۔ فیڈرل بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے 3 طلباء نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ ایک طالب علم مجموعی طور پر دوسری پوزیشن اور دیگر طلباء کل 12 بہترین پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ فیصل آباد بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر 3 اعلی ترین جبکہ کل 19 بہترین پوزیشنز حاصل کیں۔ اس کے مقابلے میں کپس کالج 6 جبکہ سپیرئیر کالج 2 پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سرگودھا بورڈ میں پنجاب گروپ آف کالجز نے کل 10 پوزیشنز حاصل کیں۔

اس کے مقابلے میں آئی ایل ایم کالج مجموعی طور پر پہلی پوزیشن سمیت کل 4 پوزیشنز، ڈی پی ایس کالج مجموعی پر دوسری پوزیشن جبکہ سپیرئیر کالج کل 3 پوزیشنز حاصل کر سکا۔ ملتان بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر پہلی اور تیسری پوزیشن سمیت کل 10 بہترین پوزیشنز حاصل کیں۔ اس کے مقابلے میں کپس کالج 4، نشاط کالج اور برٹن کالج 2،2 پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تمام تر اعداد و شمار کو پرکھا جائے تو پنجاب گروپ آف کالجز تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج برائے 2018 میں کل 153 پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے مقابلے میں گورنمنٹ کالج لاہور اور کینئرڈ کالج لاہور جیسے تعلیمی ادارے محض 7 اور 1 پوزیشنز حاصل کر پائے۔ جبکہ نجی حیثیت میں امتحانات میں حصہ لینے والے 8 طلباء بھی اعلی پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز کے طلباء نے سائنس گروپس (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور آئی سی ایس) میں سب سے زیادہ اعلی پوزیشنز حاصل کیں۔