Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ،ترک وزیرخارجہ نے عمران خان کوترک قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 ستمبر 2018 18:43

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14ستمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آج وزیراعظم ہاؤس میں ترک وزیرخارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک وزیرخارجہ میولوت چاؤش اوگلونے عمران خان کووزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کوترک وزیرخارجہ نے ترک قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ اس سے قبل ترکی کے وزیرخارجہ میولو چاؤش اوگلو دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد پہنچنے پر وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور پاکستان میں ترکی کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترکی کے وزیرخارجہ نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی گئی۔ دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا،آج کے مذاکرات میں مختلف معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا، ترکی کے ساتھ دیرینہ، برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں۔ مزید برآں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاونوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور ترکی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے علاقائی تنازعات کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات