اندرون شہر پشاور میں 6 سے 10 محرم تک سرکاری سکول بندکرنے کا فیصلہ

اندرون شہر میں جلوسوں کی برآمدگی کے باعث والدین اورطلباکی سہولت کیلیےاندرون شہراسکول بندرکھنےکافیصلہ کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 19:18

اندرون شہر پشاور میں 6 سے 10 محرم تک سرکاری سکول بندکرنے کا فیصلہ
اندرون شہر پشاور میں 6 سے 10 محرم تک سرکاری سکول بندکرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق
اندرون شہر میں جلوسوں کی برآمدگی کے باعث والدین اورطلباکی سہولت کیلیےاندرون شہراسکول بندرکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محرم کا آغاز ہوتے ہی نواسہ رسول ﷺ امام حسین کی یاد میں مجالس ،محافل اور مذہبی تقریبات کا سلسلہ شکر ہوچکا ہے۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں امام حسین کے چاہنے والے مختلف انداز میں انکو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔نواسہ رسولﷺ کی شہادت کے موقع پر 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عاشور کا سلسلے میں 20 اور 21 ستمبر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عاشورہ کے سلسلے میں 20 اور 21 ستمبر کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ جبکہ عاشورہ کے سلسلے میں ملک بھر میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اندرون شہر پشاور میں عشرہ محرم کے حوالے سے 5 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ تعطیلات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔والدین اورطلباکی سہولت کیلیےاندرون شہراسکول بندرکھنےکافیصلہ کیا۔

کوہاٹی گیٹ،گورگھٹڑی،گلہبارنمبرون میں سرکاری اسکولوں میں تعطیلات ہونگی۔اس کے علاوہ اندرشہر،محلہ خداداد،جہانگیرہ پورہ،لاہوری گیٹ،ڈبگری،کریم پورہ میں اسکول بندہونگے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق
اندرون شہر میں جلوسوں کی برآمدگی کے باعث والدین اورطلباکی سہولت کیلیےاندرون شہراسکول بندرکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :