پاکستان اسٹیٹ آئل کو مالی مشکلات کا سامنا، پاور کمپنیوں نے 272 ارب ادا نہ کئے

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:01

پاکستان اسٹیٹ آئل کو مالی مشکلات کا سامنا، پاور کمپنیوں نے 272 ارب ادا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کو مالی مشکلات کا سامنا، پاور کمپنیوں نے 272 ارب ادا نہیں کئے، ادارے کی وصولیاں 334 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامانا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ادارے کی وصولیاں ہیں، جس کے باعث پی ایس او تیل و گیس کے درآمدی بلوں کی ادائیگیوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ادارے کی کل وصولیوں کا حجم 334 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں پاور کمپنیوں نے ہی ادارے کو 272 ارب روپے ادا نہیں کیے ان کمپنیوں میں حبکو، کیپکو اور جنکوز بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب حکومت اور قومی ائر لائن پی آئی اے بھی ادارے کی لگ بھگ 38 ارب روپے کی مقروض ہے، اس کے علاوہ ایس این جی پی ایل نے بھی 23 ارب 30 کروڑ روپے ایل این جی کی مد میں ادا نہیں کئے۔