راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش اسلام آباد میں شروع

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:06

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے افتتاحی تقریب میں رکن اسمبلی کنول شواہذب، کرغستان کے سفیر( Beishembiev Erik Aidarkanovick )، تاجکستان کے سفیر جو نو شیر علی، تیونس کے سفیر عادل العربی ایف پی سی سی آئی اور اسلام آباد چیمبر کے عہدیدارن سمیت ممتاز کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر چیمبر زاہد لطیف خان نے بتایا کہ نمائش میں70 سے زاہد سٹالز لگائے گئے ہیں مختلف سفارت خانوں نے بھی سٹالز لگائیں گئے اوروزیٹرز کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ سری لنکا ، برازیل اور تھائی لینڈ سے خریدار بھی نمائش دیکھنے آ رہے ہیں نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھر کے کاروبار کو آگے لانے کے لیے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے راولپنڈی چیمبر ملکی سطح پر اور بیرون ملک نمائشوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے جن کا مقصد پاکستان کا امیج بہتر بنانا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ روایتی شعبوں کے علاوہ غیر روایتی شعبوں پر بھی توجہ دی جائے قیمتی پتھر اور زیورات کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے پاکستان کے قیمتی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے تاجکستان ، کرغستان اور تیونس کے سفرا نے اپنے خطاب میں راولپنڈی چیمبر کی جانب سے نمائش کے انعقاد کو سہراتے ہوئے کہا کہ غیر معروف شعبے کی ترقی کے لیے ان کا سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت کرے گا چیئر میں ایکسپو فیاض قریشی نے کہا کہ پاکستان میں جدید مشینری اور سکلز کی منتقلی ہو جائے تو زیورات اور قیمتی پتھر کا شعبہ مزید ترقی کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی حکومت سے کافی امیدیں ہیںبعد میں مہمان گرامی نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔