انٹراکیڈمی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مراحل میں داخل

نارتھ مسلم اکیڈمی کا مقابلہ ساسا اکیڈمی سے جبکہ فیوچر لائن کا مقابلہ گیزیژن اکیڈمی سے ہوگا

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:10

انٹراکیڈمی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مراحل میں داخل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) جہانگیر میموریل فٹبال اکیڈمی میں جاری انڈر 19انٹراکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ کے آخری کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میچ میںعثمان آباد یونین فٹبال اکیڈمی نے معمار اسپورٹس فٹبال اکیڈمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی فاتح ٹیم کی جانب سے عظمت، ایاز اور سمیر نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔

(جاری ہے)

آج دو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں نارتھ مسلم فٹبال اکیڈمی کا مقابلہ ساسا فٹبال اکیڈمی سے جبکہ دوسے کوارٹر فائنل میں فیوچر لائنز فٹبال اکیڈمی گیریژن فٹبال اکیڈمی کے مدمقابل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :