ایس ا ی سی پی میں لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنر شپس بارے آگہی پید ا کرنے کیلئے سیمینار کا اہتمام

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:18

ایس ا ی سی پی میں لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنر شپس بارے آگہی پید ا کرنے کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ایس ا ی سی پی نے کاروباری طبقہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز میں لمیٹڈ لائبلیٹی ایکٹ اور کمپنیز ایکٹ کی دفعہ کے تحت لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنر شپس اور غیر منافع بخش کی ان کارپوریشن کے حوالہ سے آگہی پید ا کرنے کیلئے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایک سیمینار منعقد کیا۔ ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور کے عہدیداروں نے کارپوریٹائزیشن اور کارپوریٹ تعمیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سامعین کو ایس ای سی پی کے ان اقدامات کے بارے بھی بتایا گیا جو اس نے کارپوریٹائزیشن کو بڑھانے کیلئے اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایل ایل پی ایکٹ 2017ء اور ان کارپوریشن کے بعد کی ذمہ داریوں کے اہم نکات کی بھی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت کی جانے والی ان کارپوریشن کی وضاحت بھی کی گئی۔ اس موقع پر لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ کیلئے ایس ای سی پی کے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے آگہی سیمینار باقاعدگی سے منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایسے روابط مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے ایک عہدے دار نے کہا کارپوریٹ سیکٹر کے اعلیٰ ترین ریگولیٹر کی حیثیت سے، ایس ای سی پی نے ہمیشہ پیشہ ورانہ اور تجارتی انجمنوں کے ساتھ روابط برقرار رکھے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دیگر پیشہ ورانہ اور تجارتی تنظیموں کے تعاون سے ایسے مزید سیمینارز اور ورکشاپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :