ملک کے تمام اداروں کو وہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئے

، عوام کو جمہوریت کو لاحق نئے خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ، سابق صدر آصف علی زرداری کا یوم جمہوریت کے موقع پر پیغام

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:22

ملک کے تمام اداروں کو وہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک کے تمام اداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں ۔15ستمبر کو عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی شفافیت، سب کے احتساب اور مخالف کی آواز برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنے اور ان کا احترام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو لاحق خطرات کی وقت کے ساتھ ساتھ نوعیت بھی تبدل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کو انتہاپسندوں اور عسکریت پسندوں سے خطرہ لاحق ہے جو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم جمہوریت مناتے وقت ہمیں عوام کو جمہوریت کو لاحق ان نئے خطرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جمہوریت کی حفاظت کر سکیں۔ سابق صدر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان لاتعداد سیاسی لیڈروں اور ورکروں کو جن کا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے ہے زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت کے لئے عظیم اور بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ن