اٹک:جعلی پیر کی جانب سے دین اسلام کے خلاف کفریہ الفاظ ادا ئیگی

مذہبی ، عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج علماء تاجر نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات کی ڈی پی او سے ملاقات میں تشویش کا اظہار ، ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دیدیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) کامرہ کینٹ کے علاقہ پڑی گیٹ کے قریب جعلی پیر کی جانب سے دین اسلام کے خلاف کفریہ الفاظ ادا کرنے پر مذہبی ، عوامی سماجی حلقے سراپا احتجاج علماء تاجر نمائندوں سیاسی وسماجی شخصیات کی ڈی پی او سے ملاقات ، ڈی پی او نے تحقیقات کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق صدر میلاد کمیٹی کامرہ سید ریاض حسین شاہ ،صدر انجمن تاجران کامرہ سید فاروق شاہ ، علاقہ نمبر دار ان رستم خان ، چوہدری جاوید ، امجد بیگ و دیگر نے جی ٹی روڈ شمس آبادپر عوامی اجتماع سے خطاب میں کہاکہ کامرہ کینٹ تھانہ صدر اٹک کی حدود میں نوسر باز جعلی پیر شفیق اپنے مفادات کی خاطر لوگوں کو جادو ٹونہ کے نام پر دین اسلام سے دور کر رہا ہے نماز، روزہ ،زکوة ، حج اور داڑھی سے منع کرنا اسکا معمول بن چکا جبکہ نماز کیلئے مسجد میں اذان ہو تو یہ کفریہ الفاظ ادا کر تا ہے نماز سے روکنا اسکے مشن کا حصہ ہے کثیر تعداد کو جمع پونچی سے محروم کرنے کے بعد انکی شادیاں کروا کر ان میں اختلاف پید ا کر کے خود لڑکیوں سے شادی اسکا معمول ہے دین اسلام کے خلاف کفریہ الفاظ ادا کرنے کی کئی شہادتیں گزر چکی لوگوں نے بیان حلفی تک جمع کرا دیئے پولیس چوکی کامرہ کے عملے کی بے حسی کی وجہ سے اسکے خلاف کاروائی نہ ہوسکی اب ہم ڈی پی او اٹک سے شکایات درج کرانے جارہے ہیں ہم پر امن لوگ ہیں اور قانون کا احترام ہم پر لازم ہے اور قانون کے رکھوالوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ علاقہ کا امن تباہ کرنیوالے اس جعلی پیر کو قانونی کٹہرے تک پہنچائیں عدلیہ سے ہمیں انصاف ملے گا اسکے بعد علمائے کرام تاجر نمائندئے علاقہ کے نمبرداران ،جنرل کونسلرز،میلاد کمیٹیوں کے صدرو نے 100کے قریب اہل علاقہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچے اور ان سے علما، تاجر نمائندوں سماجی شخصیات کی10رکنی وفد نے ملاقات کی اور اس جعلی پیر کی کارستانیوں بارے انہیں آگاہ کیا جہاں پر ڈی پی او نے وفد کو یقین دلایا کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی انہوں نے ڈی ایس پی صدر کو انکوائرای افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ دینے کا حکم دیا جنکے احکامات پر آج اٹک میں انکوائری کی گئی جسمیں اس جعلی پیر کے ہاتھوں ستائے متعدد افراد ن علمائے کرام ، تاجر نمائندوں ، سماجی شخصیات ،اہل علاقہ کے ہمراہ انکوائری افسرڈی ایس پی صدر اٹک جنکے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد منیر ،انچارج چوکی کامرہ کے روبرو اس جعلی پیر کی جانب سے اذان ،نماز ، روزہ ، حج ، زکوة کے بارے کفریہ الفاظ ادا کرنے کے حوالہ سے بیان حلفی جمع کرائے دوران انکوائری جعلی پیر نے کہاکہ میں بہاراں والی سرکاری کی جانب سے اٹک بجھوایا گیا ہوں اور مجھے حکم ملا ہے کہ اٹک جا کر کام کرومیں پیر ہوں اور پیر کا کو ئی مذہب نہیں ہوتا اسکی جانب سے ڈی ایس پی کو کوئی ٹھوس جواب نہ ملنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک ، انچارج چوکی کامرہ کو احکامات جاری کیے کہ اسکا مکمل ریکارڈ اسکے آبائی علاقہ ودیگر ذرائع سے حاصل کر کے مفصل رپورٹ تیار کر کے افسران کو بجھوائی جائے تاکہ علاقہ میں امن و امان کی صورت حال برقرار رہے ۔