سول ایوی ایشن اتھارٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ فتح جنگ نے 200 سے زائد کارکنوں کو برطرفی کا حکم سنا دیا

ایک ہفتے کے اندر اندر کارکنوں کو نوکریوں سے نکال دینے کا فیصلہ ، کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے مزدور ایکشن کمیٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:24

سول ایوی ایشن اتھارٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ فتح جنگ نے 200 سے زائد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ فتح جنگ نے 200 سے زائد کارکنوں کو برطرفی کا حکم سنا دیا ایک ہفتے کے اندر اندر کارکنوں کو نوکریوں سے نکال دینے کا فیصلہ ، کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے مزدور ایکشن کمیٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کے آغاز سے علاقہ کے 200 سے زائد افراد پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف شاہ نے میں مذکورہ ملازمین کو برخاستگی کے زبانی احکامات صادر کیے ہیں ملازمتوں سے نکالے جانے کے حکم پر غریب ورک چارج ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے یہ تمام ملازمین گزشتہ 10 سال سے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد میں ملازمتیں کر رہے تھے مزدور ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں سید جعفر شاہ ، ملک قدیر ، ملک طارق ، ظہیر احمد اور حاجی فراقت نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے غریب ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے جو انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے اتھارٹی کے نادر شاہی حکم سے سینکڑوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے سینکڑوں غریب ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے ۔