نوشہرہ،ضمنی انتخابات میں ابراہیم خٹک اورلیاقت خٹک کوپی ٹی آئی کاٹکٹ جاری

جمعہ ستمبر 22:49

نوشہرہ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور و زیر اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے لئے نوشہرہ کی دو صوبائی نشستوںپی کے 61 کے لیے ابراہیم خٹک اور پی کے 64 کے لیے لیاقت خا ن خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے، دونوں نشستیں سابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک کی قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان نے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 2018 کے لیے نوشہرہ کی دوصوبائی نشستوں پی کے 61 کے لیے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک اور پی کے 64 کے لیے وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے بھائی سابق ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے جس کاباقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نشستیں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان کی حلقہ این اے 25 کی نشست رکھنے کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔