Live Updates

ایچی سن کے پرنسپل کا استعفیٰ ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما کشمالہ طارق پرنسپل مائیکل تھامسن کے استعفے کی وجہ بنیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 21:04

ایچی سن کے پرنسپل کا استعفیٰ ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) :ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما کشمالہ طارق کے باعث استعفیٰ دینا پڑا،اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کو پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ادارہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔برٹش دور میں قائم کیا گیا یہ کالج آج بھی اپنی روایات کے حوالے سے اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔

اس ادارے نے جہاں ملک کو عمران خان ،ایاز صادق اور چوہدری نثار جیسی سیاسی قیادت دی تو وہیں مختلف شعبوں میں بڑے نام بھی پیدا کئیے۔ایچی سن کالج کا نظم و نسق بھی ادارے کی طرح مثالی ہے۔تاہم آجکل ایچی سن کالج ،اپنے سربراہ کے استعفے کے باعث خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایچ سن کالج کے طلبا کی لڑائی جھگڑے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر تحقیقات کی گئی اور انہی تحقیقات کی روشنی میں پرنسپل مائیکل تھامسن نے مسلم لیگ ن کی رہنما کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو اسکول سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

اذلان او لیول کا طالبعلم تھا جسے لڑائی جھگڑا کرنے پر اسکول سے نکالا گیا۔ کشمالہ طارق کے بیٹے کو کالج کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں بھی شرکت کرنے سے روک دیا گیا اور کہا گیا کہ معطل کیے ہوئے طلبا اس تقریب میں شریک نہیں ہو سکتے۔ کشمالہ طارق نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والے سلوک پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اس موقع پر حکومتی عہدیدار کی جانب سے بھی مبینہ دباو ڈالا گیا مگر مائیکل تھامسن نے اس سارے معاملے میں دباو پر آنے کی بجائے استعفیٰ دینے کو ترجیح دی جو بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے کہنے پر واپس لے لیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات