تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے‘آصف علی زرداری

قانون کی حکمرانی ،شفافیت اور بلاامتیاز احتساب کے ساتھ برداشت بھی جمہوریت کا نام ہے

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:54

تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے‘آصف علی زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے، قانون کی حکمرانی ،شفافیت اور بلاامتیاز احتساب کے ساتھ برداشت بھی جمہوریت کا نام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اختلاف رائے کے ساتھ تمام اداروں کی آئینی حدود کا احترام بھی جمہوریت میں لازمی جزو ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ جمہوریت کیلئے خطرات نے شکل بدلی ہے، آج جمہوریت کو عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوںسے خطرات لاحق ہیں، انتہاپسندپارلیمنٹ کی بجائے طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈامسلط کرنا چاہتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ اسے خطرات سے اگاہی اور بچائو کا شعور اجاگر کرنے کا دن ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو جمہوریت کی علامت ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔