Live Updates

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی مستعفی ہوگئے

میر غضنفرعلی خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 21:23

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی مستعفی ہوگئے
اسکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) :تحریک انصاف کی حکومت مستحکم ہوتے ہی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں اپنی حکومت قائم کر لی ہے۔اسی طرح پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل ہونے کے بعد حکومت نے جو سب سے پہلا کام کیا وہ چاروں صوبوں میں گورنروں کی تعیناتی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب میں گورنری سہرا چوہدری سرور کے سر سجا تو سندھ میں یہی عہدہ عمران اسماعیل کے نام رہا۔اسی طرح خیبرپختونخواہ میں شاہ فرمان کو گورنر بنایا جاچکا ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت بنتے دیکھ کر مسلم لیگ ن کے گورنروں نے مستعفی ہونا شروع کیا تھا جس کا آغاز سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کیا۔تاہم گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی بدستور اپنے عہدے پر موجود رہے ۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ میر غضنفر علی خان بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔انکا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے لیکن اپنے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات