بھارتی ائیرچیف نے بھی شکست تسلیم کرلی

200 طیارے اور بھی حاصل کریں تو بھی مہارت میں پاکستانی فضائیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے،بھارتی ائیر چیف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 14 ستمبر 2018 22:42

بھارتی ائیرچیف نے بھی شکست تسلیم کرلی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2018ء) :بھارتی ائیر چیف نے پاک فضائیہ کی مہارت کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔بھارتی ائیر چیف بریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ 200 طیارے اور بھی حاصل کریں تو بھی مہارت میں پاکستانی فضائیہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔کارکردگی کی بات کی جائے توپاک فوج کی کامیابیاں دنیا کے سامنے ہیں۔

محدود مسائل کے ساتھ بھی پاکستان کی فوج نے جس طرح شمالی علاقہ جات میں جاری گوریلا جنگ میں فتح سمیٹی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا پاک فوج کی کارگزاریوں کی قائل ہوچکی ہے۔پاک فوج کا اہم ترین حصہ پاک فضائیہ ہے جو اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی مہارتوں کے باعث دنیا کی کسی بھی جدید فضائی فوج سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعتراف ہمارے پڑوسی ملک اور روایتی حریف کے ائیرچیف بریندر سنگھ نے بھی کیا ہے۔

مودی سرکار کی اپنی فضائیہ کے حوالے سے ماری گئی پھڑ انہی کے فوجی افسر نے ٹھنڈی کردی۔بھارت کے ائیر چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائی مہارت میں پاکستانی فضائی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ، 200 طیارے بھی حاصل کر لیں تو بھی ہم پیچھے رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں چین اور پاکستان سے خطرہ درپیش ہے جس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔