انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

جمعہ ستمبر 23:34

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2018ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 124.20روپے اور قیمت فروخت124.30پر بدستور برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 125.30روپے سے گھٹ کر125روپے اور قیمت فروخت125.70روپے سے گھٹ کر125.50روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 145روپے سے بڑھ کر145.75روپے اور قیمت فروخت 147روپے سے بڑھ کر147.50روپے ہو گئی اسی طرح75پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت164.50روپے سے بڑھ کر165.25روپے پر جا پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :