Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو کی ملاقات

پاکستان اور ترکی باہمی محبت واحترام کے رشتے میں منسلک ہیں‘ دونوں ملکوں کی عوام کا مستقبل بھی مشترکہ ہے‘ وزیراعظم عمران خان

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:52

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ شاوس اوولو نے ملاقات کی جو کے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران ترک وزیر خارجہ نے ترکی کے صدر طیب اردگان اور ترک عوام کی جانب سے پاکستان کی نومنتخب حکومت کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی باہمی محبت واحترام کے رشتے میں منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کی عوام کا مستقبل بھی مشترکہ ہے۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پاکستان اور ترکی کو دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں بھی مضبوط شراکت کی صلاحیت ہے۔

(جاری ہے)

ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کو بھرپور مکمل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کے توانائی اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کے تعاون اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں اطراف سے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات