جنوبی کوریا کے 12 طلباء نے فوجی خدمات سے بچنے کے لیے اپنا وزن بڑھا لیا
امین اکبر جمعہ 14 ستمبر 2018 23:55
سیول (جنوبی کوریا) میں مسلح افواج کی ایک برانچ کی طرف سے منگل کے روز بتایا گیا کہ لازمی فوجی خدمات سے بچنے کے لیے 12 طلباء نے اپنا وزن ضرورت سے زیادہ بڑھا لیا تاکہ وہ فوج کے معیار پہ پورا نہ اتر سکیں۔
ملٹری مین پاور ایڈمنسٹریشن کے مطابق دارالحکومت میں ایک یونیورسٹی کے 12 طلباء نے فوج میں جسمانی جانچ کے امتحان والے روز پروٹین پاؤڈر کی بڑی مقدار کھا لی اور بہت زیادہ جوس پی لیا۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں 28 سال کی عمر میں تمام صحتمند افراد کو کم ازکم 21 ماہ تک لازمی فوجی خدمات سرانجام دینا ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
مذکورہ 12 چالاک طلبا کو جبری فوجی بھرتی میں وزن زیادہ ہونے کی بناء پر نااہل قرار دینے کے بعد دیگر سرکاری اداروں میں کام کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
ان میں سے دو طلبا اپنی پبلک سروس مکمل کر چکے ہیں جبکہ چار تاحال متعلقہ اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہیں اور چھ مختلف ریاستی دفاتر میں تعیناتی کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
کورین فوج کے مطابق انہوں نے "ڈیجیٹل فارنسک ٹیکنالوجی" سے طلباء کی چالاکی کو پکڑا اور چیٹ گروپ میں ان کی چیٹنگ کو بھی دیکھ لیا۔
حکام نے یہ معاملہ عدالت کے سپرد کر دیا ہے۔اگر طلباء کی چالاکی ثابت ہو گئی تو ان کا دوبارہ جسمانی معائنہ ہوگا اور انہیں دوبارہ سے فوج میں کام کرنا پڑے گا۔ جنوبی کوریا میں فوج کے لیے لازمی خدمات سرانجام دینے کے معاملے میں مشہور شخصیات کو بھی چھوٹ نہیں ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.