Live Updates

تبدیلی کے دعوے دھر کے دھرے رہ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی آمد پر روٹ لگا کر شاہراہوں پر بند کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 ستمبر 2018 12:10

تبدیلی کے دعوے دھر کے دھرے رہ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 ستمبر 2018ء) :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی منصب سنبھالنے کے بعد روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو ائیرپورٹ پر گور نر عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تبدیلی اور سادگی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ عارف علوی کے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر ائیر پورٹ کے اولڈ ٹرمینل کے رن وے پر 7 سے 8 گاڑیاں موجود تھیں اور ائیر پورٹ سے باہر آنے پر گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

ائیر پورٹ سے باہر آنے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گاڑیوں کی تعداد 16 ہو گئی جس کے بعد استقبال کے لیے آنے والے لوگوں کی مزید 19 گاڑیاں بھی قافلے میں شامل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی آمد پر آس پاس کی شاہراہوں پر روٹ لگا دیا گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر مملکت کی کراچی میں شاہانہ انٹری پر عوام نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تبدیلی اور سادگی کے دعوے دار لوگوں نے عوام کے لیے مشکلات کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پروٹوکول نہ لینے اور عوام کے پیسوں کی حفاظت کرنے کا اعلان کیا تھا کہ کراچی آمد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ موجود پروٹوکول اور ان کے ساتھ درجنوں گاڑیوں کی موجودگی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔کراچی ائیر پورٹ کے وی وی آئی پی لانچ سے باہرآنے کے بعد ائیر پورٹ سے درجنوں گاڑیوں کے قافلے میں سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ ایئرپورٹ پرصحافیوں کوبتایا کہ صدرپاکستان عام فلائٹ سے کراچی پہنچے ، صدر پاکستان 3 گاڑیوں کے پروٹوکول میں ائیر پورٹ سے روانہ ہوئے ،سکیورٹی اور پروٹوکول 2 الگ چیزیں ہیں سکیورٹی اداروں کا کام ہے کہ وہ کس طرح سکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات