جاپان، ہوکائیدوکے زلزلہ متاثرین تاحال عارضی پناہ گاہوں میں مقیم

ہفتہ 15 ستمبر 2018 12:49

جاپان، ہوکائیدوکے زلزلہ متاثرین تاحال عارضی پناہ گاہوں میں مقیم
ٹوکیو۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) جاپان کے علاقے ہوکائیدو میں 6.7 شدت کے زلزلے کو 8 روز مکمل ہونے کے باوجود 1400 سے زائد افراد ابھی تک عارضی پناہ گاہوں میں قیام پذیر ہیں۔زلزلہ گزشتہ جمعرات صبح ہونے سے قبل آیا تھا۔

(جاری ہے)

ہوکائیدو کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ 6 بلدیات کی 29 عارضی پناہ گاہوں میںہوکائیدو متاثرین تاحال مٴْقیم ہیں۔زلزلے سے آتسٴْوما قصبے میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرے تھے اور اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 41 ہو چکی ہے۔ دوسری جانب جاپان کا محکمہ موسمیات نے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں اگلے ہفتے بھی شدید جھٹکے آ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :