امریکہ میں سمندری طوفان بپھر گیا،
پانچ ہلاک،17لاکھ افرادمحفوظ مقام پر منتقل 0 میل کی رفتار سے آنے والا یہ طوفان پورے علاقے کو بہا کر لے جا سکتا ہے،ایساہزارسال میں ایک دفعہ ہوتاہے،گورنر کئی عمارتیں تباہ ،پٹرول پمپ بند ہونے سے تیل کی قلت،ریستورانوں کے باہرلمبی قطاریں، شمالی کیرولائنا میں صرف دو سے تین دنوں میں اتنی بارش متوقع ہے جو آٹھ مہینوں میں ہوا کرتی ہے،محکمہ موسمیات
ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:16
(جاری ہے)
شمالی کیرولائنا میں ایک مکان پر درخت گرنے سے ماں اور بچہ ہلاک ہو گئے جبکہ اس بچے کے والد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔
اسی طرح ایک ہوٹل کی گرتی ہوئی عمارت سے درجنوں افراد کو نکال لیا گیا۔سمندری طوفان فلورنس کا مرکز ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے رائٹس ول بیچ میں ڈیڑھ سو کلومیٹر کی ہواؤں کے ساتھ داخل ہوا۔طوفان کے بیرونی حصوں نے پہلے ہی ساحلی علاقوں کو شرابور کر دیا ہے۔ نیو برن شہر میں بیسیوں لوگ امداد کے منتظر ہیں۔دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو علاقہ چھوڑ کر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔شمالی کیرولائنا کے گورنر روئے کوپر نے کہاکہ طوفان کے ابتدائی حصے پہلے ہی ہم تک پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی اس کے کئی دن باقی ہیں۔امریکی کے قومی موسمیاتی ادارے نے پیش گوئی کی کہ شمالی کیرولائنا میں صرف دو سے تین دنوں میں اتنی بارش متوقع ہے جو آٹھ مہینوں میں ہوا کرتی ہے۔شمالی کیرولائنا کے گورنر رائے کوپر نے صحافیوں کو بتایاکہ 400 میل کی رفتار سے آنے والا یہ طوفان پورے علاقے کو بہا کر لے جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا وحشی جانور ہے جو جانا نہیں چاہتا۔ریاست کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر جیمز ٹروگڈان نے کہا کہ ایک ایسے سیلاب کا خطرہ ہے جو ہزار سال میں ایک بار آتا ہے۔نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے لیکن پھر بھی طوفان شدید بارشوں کی وجہ سے بیحد خطرناک ہے۔ہنگامی ادارے فیما کے سربراہ بروک لانگ نے کہاکہ بدقسمتی سے بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بہت سے لوگ مارے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں اور دریاؤں، ندیوں اور نہروں کے قریب رہنے والے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔شمالی اور جنوبی کیرولائنا اور ورجنیا میں 12 ہزار لوگ ہنگامی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ۔یہاں آنے والے بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ جب وہ گھر لوٹیں گے تو آگے سے شاید گھر ہی موجود نہیں ہو گا، یا پھر ان کی نوکریاں ہی ختم ہو جائیں گی،تاہم سبھی لوگوں نے ہنگامی تنبیہ پر عمل نہیں کیا۔ولمنگٹن شہر ایک ریستوران کے باہر لوگوں کی قطار دیکھی گئی۔شمالی کیرولائنا کے ایک شخص نے کہا کہ وہ اپنے کتے کے ہمراہ گھر پر ہی رہیں گے کیوں کہ پناہ گاہیں پالتو جانوروں کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔علاقے کے پٹرول پمپ بھی پٹرول کی قلت کا شکار ہو گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.