جھانوی کپور والدہ کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئیں

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:35

جھانوی کپور والدہ کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ گئیں
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) جھانوی کپور اپنی والدہ سری دیوی کے مجسمے کے افتتاح کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچ ہو گئیں۔ سری دیوی دوسری بالی وڈ شخصیت ہیں جن کا مجسمہ سوئٹزرلینڈ میں نصب ہو گا۔جھانوی کپور معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ساتھ گزشتہ صبح سوئٹزر لینڈ روانہ ہو ئیں۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ حکومت کا شعبہ سیاحت اداکارہ سری دیوی کے فلم چاندنی میں چھٹیاں گزارنے کیلئے سوئٹزر لینڈ کو سیاحت کیلئے بہترین ملک اور جگہ ہونے کی پروموشن کرنے پر ان کا مجسمہ بنا کر انہیں اعزاز پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ فلمساز یش چوپڑا کے بعد آنجہانی اداکارہ سری دیوی دوسری بالی وڈ شخصیت ہیں جنکا مجسمہ یہاں رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :