فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے مدمقابل اداکارہ بھومی پڈنیکر کا نام سامنے آگیا

فلم ساز کی طرف سے ابھی تک اداکارہ کو فائنل نہیں کیاگیا، رپورٹ

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:35

فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے مدمقابل اداکارہ بھومی پڈنیکر کا نام سامنے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) اداکارہ بھومی پڈنیکر کا فلم ’’سلوٹ‘‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل نام سامنے آگیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارتی خلا نورد راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلوٹ‘‘ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے، پہلے اس فلم کیلئے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی چوائس تھے تاہم ان کی فلم کے اسکرپٹ اور معاوضے سے متعلق بات نہیں بن پائی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کیلئے کرینہ کپور کا نام سامنے آیا مگر وہ بھی اس فلم کا حصہ نہیں بن پائیں جس کے بعد پریانکا چوپڑا کو اس فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن جب اداکارہ کو پتہ چلا کہ عامر خان کی جگہ اب شاہ رخ خان فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں تو انہوں نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا جبکہ اب فلم کی ہیروئن کیلئے اداکارہ بھومی پڈنیکر کا نام سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ساز نے چند روز قبل اسکرپٹ پر بات کرنے کیلئے بھومی پڈنیکر سے ملاقات کی تاہم انہوں نے ابھی تک اداکارہ کو فائنل نہیں کیا ۔واضح رہے فلم ’’سلوٹ‘‘ میں ہیروئن کا کوئی خاص کردار نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی بڑی اداکارہ اس فلم میں کام کرنے کیلئے رضامند نہیں ہورہی۔