لاس اینجلس ،70ویں ایمی ایوارڈشو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

فلمی دنیا کے نامور ستاروں سے سجا یہ میلہ17ستمبر کو منعقد ہوگا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:38

لاس اینجلس ،70ویں ایمی ایوارڈشو کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) لاس اینجلس میں 70ویں ایمی ایوارڈ شوکی تیاریاںآخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں گولڈن کارپٹ بھی بچھ گئے ۔فلمی دنیا کے نامور ستاروں سے سجا یہ میلہ لاس اینجلس میں 17ستمبر کو منعقد ہوگا، جس میں ستاروں کی بڑی تعداد شرکت کر نے کیلئے بھرپور تیاریاں کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں ہونیوالے اس رنگا رنگ ایوارڈ شو کیلئے '’ای ویڑن اکیڈمی‘ کی جانب سے 70ویں ایمی ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض مائیکل چی اور کولن جوسٹ نبھائیں گے۔

70ویں ایمی ایوارڈ شو ایکشن سے بھرپور امریکی ٹی وی سیریز ’گیم آف تھر ونز‘ نے دھوم مچا دی ہے، جو 22 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔دوسرے نمبر پر امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او پر نشر کی جانیوالی مقبول تھرلرڈرامہ سیریز ’ویسٹ ورلڈ‘ رہی جس کوایمی ایوارڈز میں 21 نامزدگیاں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :