بالی وڈاداکارہ یا می گو تم فلم میں پہلی بار وکیل کے کر دار میں نظر آئیں گی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:38

بالی وڈاداکارہ یا می گو تم فلم میں پہلی بار وکیل کے کر دار میں نظر آئیں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) بالی وڈاداکارہ یا می گو تم فلم میں پہلی بار وکیل کے کر دار میں نظر آئیں گی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یامی گوتم نے کہا کہ فلم’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا کردار میرے لئے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ فلم میں ان کا کردار کتنا لمبا ہے بلکہ ان کی نظر میں کردار کی اہمیت ہے جس نے بطور اداکارہ انہیں مزید آگے بڑھنے کا موقع دیا۔فلم میں اداکارہ پہلی مرتبہ وکیل کے کردار میں نظر آیئں گی۔ جسکے لئے انہوں نے ممبئی ہا ئی کورٹ کے دورے بھی کئے۔فلم21ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :