آصف زرداری اوربلاول بھٹو تعزیت کیلئے کل رائے ونڈ آئینگے

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:44

آصف زرداری اوربلاول بھٹو تعزیت کیلئے کل رائے ونڈ آئینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) سابق صدر مملکت و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکل ( اتوار) کو جاتی امراء رائے ونڈ آئیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی اہلیہ بیگم کلثوم کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، سید خورشید شاہ ، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر پر مشتمل پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے قیادت کی ہدایت پر بیگم کلثوم نواز کے نماز جنازہ میں شرکت بھی کی تھی۔