حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ‘ہما علی

محرم کے ایام میں احتراماً اپنی شوبز سرگرمیاں ترک کر دیتی ہوں ‘اداکارہ کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:53

حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ‘ہما علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں حق اور باطل کا مقابلہ ہوتا رہا ہے اور کربلا کے میدان میں بھی جو معرکہ ہوا وہ حق اور باطل کا تھا جس میں حق غالب آیا۔

(جاری ہے)

کائنات کے وجود سے لیکر قیامت تک سچ اور جھوٹ کی جنگ جاری رہے گی اور فتح ہمیشہ حق کے حصے میں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں ہمیں عدم برداشت کے شمار مثالیں دیکھنے میں آتی ہیں مگر صبر کرنے والوں کے لئے خدا کے ہاں بڑا اجر ہے ۔ہما علی نے بتایا کہ محرم کے ایام میں احتراماً اپنی شوبز سرگرمیاں ترک کر دیتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :