ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 24 ستمبر سے شروع ہو گی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:57

ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 24 ستمبر سے شروع ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 24 ستمبر سے شروع کی جائے گی، اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ صحت نے 24 ستمبر سے 27 ستمبر تک تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہزارہ ڈویژن سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پولیو ویکسین سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :