ضمنی انتخابات‘ چکوال میں (ن)لیگ کو بڑا جھٹکا

این اے 65 سے لیگی اٴْمیدوار (ق )لیگ کے حق میں دستبردار

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:17

ضمنی انتخابات‘ چکوال میں (ن)لیگ کو بڑا جھٹکا
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کو بڑا دھچکا ، این اے 65 سے مسلم لیگ (ن )کے اٴْمیدوار حریف جماعت مسلم لیگ (ق )کے اٴْمیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن )کے اٴْمیدوار فیض ٹمن (ق )لیگ کے اٴْمیدوار اور چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ئ میں این اے 65 سے چودھری پرویز الٰہی نے 157497 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد ہونے کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی یہ نشست چھوڑ دی جس پر (ق )لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین کو اس حلقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن )کے اٴْمیدوار کا مسلم لیگ (ق )کے اٴْمیدوار کے حق میں دستبردار ہونا مسلم لیگ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔