روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے‘یورپی یونین

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:28

روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے‘یورپی یونین
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے میانمار میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیاہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مغربی میانمار میں راخین کے علاقے میں روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورت حال کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔موگرینی نے میانمار میں دو نامہ نگاروں کے خلاف عدالتی کارروائی اور ان کی سات برس کی قید کی سزا کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔یہ نامہ نگار دسمبر2017 میں اس وقت گرفتار کر لئے گئے تھے جب وہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی جارحیت و تشدد کی تصاویر بنا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :