عدالت نے30 سے زائد قیدیوں کو ایک ہی وین میں لانے پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:39

عدالت نے30 سے زائد قیدیوں کو ایک ہی وین میں لانے پر پابندی عائد کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) کراچی کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کو جانوروں کی طرح لانے پر عدالت نے نوٹس لیے لیا ہے اور اب ایک ہی وین میں 30 سے زائد قیدیوں کو لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔کراچی کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سن لی گئی اور مقامی عدالت نے قیدیوں کی گاڑی میں 30 سے زائد قیدیوں کو لانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی جیلوں سے قیدیوں کوعدالتوں میں پیشی کے لیے جانوروں کی طرح قیدیوں کی گاڑی میں ٹھونس کرلایا جاتا ہے، جس کی شکایت پر عدالت نے نوٹس لیا۔خوشی کی اس خبر پر قیدیوں نے بھی تبدیلی کے نعرے لگائے۔عدالتی فیصلے پر وکلاء برادری نے کہاکہ پہلے گنجائش سے زیادہ قیدی لائے جا رہے تھے جس سے بعض اوقات ملزم زخمی بھی ہو جاتے تھے۔وکلا ء نے کہاکہ جیلوں سے عدالت لائے جانے والے قیدیوں پر جرم ثابت نہیں ہوا ہوتا لیکن وہ ان اذیتوں کو سہہ کر پہلے ہی سزا کاٹنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں اور جیل سے عدالت لاتے ہوئے قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔