Live Updates

نیسپاک کا بھاشا ڈیم فنڈ میں 55لاکھ روپے کاعطیہ جمع

چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ایم ڈی نیسپاک کی ملاقات،ڈیمزفنڈ کیلئے 55لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کے حوالے کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:04

نیسپاک کا بھاشا ڈیم فنڈ میں 55لاکھ روپے کاعطیہ جمع
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر 2018ء) نیسپاک نے دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ میں 55 لاکھ روپے جمع کروادیے،ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے 55 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حوالے کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایم ڈی نیسپاک نے آج یہاں ملاقات کی، جس میں انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کی۔

اس موقع پرایم ڈی نیسپاک نے ڈیموں کی تعمیر کوقوم کیلئے ایک بڑا مقصد قرار دیتے ہوئے 55 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروا دیے ہیں۔ ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے یہ 55 لاکھ کی رقم کا چیک چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حوالے کردیا ہے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ بنوں کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ بنوں کے چیئرمین جہانداد خان مروت نے کہا کہ ملک میں پانی کی شدید قلت ہے جس سے نمٹنے کیلئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور موجودہ حکومت نے جو لائحہ عمل طے کیاہے وہ قابل تحسین ہے پوری قوم ا س سلسلے میں حکومت اور چیف جسٹس کے ساتھ ہے آج اگر اس قومی مسئلے پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ بنوں تمام ملازمین کی ایک روز کی دیامیربھاشاہ ڈیم چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں جمع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں اب تک 3 ارب27 کروڑاور پانچ لاکھ سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز فنڈ قائم کرنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کوخراج تحسین بھی پیش کیا انہوں نے قوم سے خطاب میں وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ کواکٹھا کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل بھی کررکھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات