ْسرکاری ملازمتوں کے علاوہ ہمیں نجی ملازمتوں کے مواقع کے حصول میں کردار ادا کرنا ہو گا،

سی پیک کی تکمیل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ہے،پاکستان کے بے روزگار نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنا ہماری زندگی کا مشن ہے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ہواوے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چنگ لن چی کی ملاقات

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:52

ْسرکاری ملازمتوں کے علاوہ ہمیں نجی ملازمتوں کے مواقع کے حصول میں کردار ..
اسلام آباد ۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) اسپیکر قومی اسمبلین اسد قیصر نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے علاوہ ہمیں نجی ملازمتوں کے مواقع کے حصول کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا،سی پیک کی تکمیل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ہے،پاکستان کے بے روزگار نوجوانوں کوروزگار فراہم کرنا ہماری زندگی کا مشن ہے۔ ہفتہ کو یہاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہواوے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چنگ لن چی نے سپیکر ہاؤس اسلام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی۔

اس موقع پر چین کے سابق سفیر چیگ زیانگ ژانگ بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطر فہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں جبکہ ہر نوجوان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پر عزم ہے،سرکاری ملازمتوں کے علاوہ ہمیں نجی ملازمتوں کے حصول کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الااقومی کمپنیوں سے پاکستانی نوجوانوں کے روزگار کی خاطر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کروں گا،پاکستان کا نوجوان ہر لحاظ سے باصلاحیت اور محب وطن ہے،مناسب روزگار نہ ہونے کی بدولت وہ بے راہ روی کا شکار ہو جاتا ہے،اسے درست سمت میں لانے کے لیے نہ صرف سرکاری بلکہ نجی ملازمتوں کے حصول کی خاطر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،یہ مشن موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،انہوں نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ بعد ایک جامع پلان تشکیل دے کر آئیں کہ ملازمتوں کی فراہمی کے لیے کمپنی کیا خدمات سرانجام دے سکتی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل ہے،سی پیک منصوبے کی تکمیل کے لیے میں ہر حد تک جانے کے لیے تیارہوں،اسپیکر نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ہدایت کی کہ اسلام آباد سیف سٹی کے پروجیکٹ میں موجود تمام خامیوں اور نقائص کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ،چانگ لن چی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور ملازمتوں کے مواقع کی خاطر کمپنی ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد سیف سٹی میں موجود ہر قسم کے نقائص کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٴْٹھائے جائیں گے۔