Live Updates

اعجازاحمد چوہدری کے سینیٹ کی نشست پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 124سے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان نے الیکشن کمیشن آفس میں پارٹی ٹکٹ جمع کروادیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 15:54

اعجازاحمد چوہدری کے سینیٹ کی نشست پر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری کے چوہدری محمد سرور کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست سے کاغذات نامزدگی منظور کے لیے گئے جبکہ این اے 124سے نامز د امیدوار غلام محی الدین دیوا ن نے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے کہا کہ 14اکتوبر پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا دن ثابت ہوگا ، پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، قوم کرپٹ مافیا سے باخوبی واقف ہے اس لیے انشاء اللہ ا س حلقے سے بڑ ے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے، ہمارا مقابلہ عوام کی جانب سے مسترد شدہ امیدواروں سے ہے،ہم آج باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغا ز کررہے ہیں ،این اے 124کا حلقہ اندروان شہر پر مشتمل ہے لاہور کی عوام کا (ن) لیگ کی جانب سے پہاڑوں سے برآمد کئے سابق وزیر اعظم سے مقابلہ ہے شاہد خاقان عباسی کو این اے 124 سے ہرا کر مری واپس بھیجیں گے،این اے 124 میں پی ٹی آئی جیت کردیکھائے گی ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اچھی بات ہے، سمندر پار پاکستان زیادہ تر پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کو ہر اچھے کام پر تحفظات ہوتے ہیں،ڈیم فنڈز میں بھی سمندر پار پاکستانی اہم کردار ادا کرے گے،پاکستان وز یر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔بعدازں پاکستان تحریک انصا ف کے ایم ایل اے و این اے 124سے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان نے پارٹی رہنما ئوں کے ہمراہ داتا دربار کے مزار پر حاضر ی دی، ملک کی سلامتی وخوشحالی اور این اے 124کے الیکشن میں اپنی کامیابی کے لیے دعاکی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات