Live Updates

بیگم کلثوم نوازکی رسم قل،صرف شریف فیملی شرکت کرےگی

شریف فیملی کی شرکت عوام کوپریشانی سے بچانے کیلئے ہے،پارٹی رہنماء اور کارکنان مقامی سطحوں پرہی قل خوانی کا اہتمام کرلیں، غم کی گھڑی میں شریک ہونے والے غیرملکی رہنماؤں، سفیروں اور حکومتی شخصیات کا شکریہ، عوام کی محبتوں کی ہمارے دل میں بے حد قدر ہے۔صدر ن لیگ شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 ستمبر 2018 16:12

بیگم کلثوم نوازکی رسم قل،صرف شریف فیملی شرکت کرےگی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ سابق خاتون اول مرحومہ بیگم کلثوم نوازکی رسم قل کل اتوار کوجاتی امراء میں ہوگی، رسم قل میں صرف شریف فیملی کے افراد ہی شرکت کریں گے، جبکہ پارٹی رہنماء اور کارکنان اپنے علاقوں میں ہی رسم قل کی تقریبات منعقد کروا ئیں گے۔صدر ن لیگ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کوہدایت کی ہے کہ رسم قل میں شرکت کیلئے پارٹی کارکنان جاتی امراء نہ آئیں ، بلکہ پارٹی رہنماؤں سے گزار ش ہے کہ وہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازکے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کی تقریبات اپنے علاقوں اور مقامی سطحوں پرہی منعقد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسم قل میں صرف شریف فیملی کی شرکت عوام کوپریشانی سے بچانے کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

موسم کے پیش نظرپارٹی رہنماء اور کارکنان مقامی سطحوں پرہی قل خوانی کا اہتمام کرلیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے دل احساس تشکر سے بھرے ہوئے ہیں۔بیگم کلثوم نوازکے جنازے میں شرکت کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔غیرملکی رہنماؤں ، سفیروں اور حکومتی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے سابق خاتون اول مرحومہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پراظہار تعزیت اور نمازجنازہ میں شریک ہونے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کا پیار اور غمگساری زندگی کا اہم سرمایہ ہے۔عوام کی محبتوں کی ہمارے دل میں بے حد قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی۔شہبازشریف نے کہا کہ ہزاروں افراد نے جس طرح ڈھارس بندھائی اس سے حوصلہ ملا۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ کل رائیونڈ جاتی امراء میں ادا کی گئی۔ انہیں جاتی امراء میں ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ کردی گئی ہے۔ نمازجنازہ کے موقع پرن لیگ کارکنان پرسوگ کا عالم طاری تھا۔اس مواقع پررقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف، دیگر اہلخانہ، ن لیگی سینئر رہنماء، پیپلزپارٹی سے خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے گورنر پنجاب چوہدری سرور و دیگر رہنماء، اے این پی سے غلام بلور کی قیادت میں وفود سمیت ن لیگ کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔

نماز جنازہ سے قبل خواتین کارکنان کو کلثوم نواز کا دیدار کروایا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد مولانا طارق جمیل نے مرحومہ کلثوم نوازکے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کروائی۔ یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں11ستمبر بروزمنگل کوانتقال کرگئی تھیں، کلثوم نوازکینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ایک سال25 دن لندن میں زیرعلاج رہیں، انہیں پھیپھڑوں کی سنگین بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

کلثوم نواز17اگست 2017 میں کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے لندن گئی تھیں۔ گزشتہ سال 22 اگست کوکلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق ہوئی تھی۔ بیگم کلثوم نواز13مہینے لندن میں زیرعلاج رہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات کے بعد ان کے شوہر سابق وزیراعظم نوازشریف ،بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ر صفدرجوکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں ۔ان کو5 دن کیلئے پیرول پررہائی دی گئی۔ تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے نمازجنازہ میں شرکت کرسکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات