Live Updates

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی منظور

تحریک انصا ف کے این اے 124سے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان نے صوبائی الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کروا دی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 17:48

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات ..
لاہور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئرمرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری کے سینیٹ الیکشن کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ پاکستان تحریک انصا ف کے این اے 124سے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان نے صوبائی الیکشن کمیشن میں پارٹی ٹکٹ جمع کروا دی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما اعجازاحمد چوہدری اور این اے 124سے نامز د امیدوار غلام محی الدین دیوا ن نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 14اکتوبر پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا دن ثابت ہوگا ، پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ، قوم کرپٹ مافیا سے باخوبی واقف ہے اس لیے ا س حلقے سے بڑ ے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے، ہمارا مقابلہ عوام کی جانب سے مسترد شدہ امیدواروں سے ہے،ہم باقاعدہ الیکشن کمپین کا آغا ز کررہے ہیں ،این اے 124کا حلقہ اندروان شہر پر مشتمل ہے، (ن) لیگ کے امیدوار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 124 سے ہرا کر مری واپس بھیجیںگے،این اے 124 میں پی ٹی آئی جیت کردیکھائے گی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اچھی بات ہے، سمندر پار پاکستانی زیادہ تر پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کو ہر اچھے کام پر تحفظات ہوتے ہیں،ڈیم فنڈز میں بھی سمندر پار پاکستانی اہم کردار ادا کریں گے،پاکستان وز یر اعظم عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔بعدازں پاکستان تحریک انصا ف کے ایم ایل اے و این اے 124سے نامزد امیدوار غلام محی الدین دیوان نے پارٹی رہنما ئوں کے ہمراہ داتا دربار کے مزار پر حاضر ی دی، ملک کی سلامتی وخوشحالی اور این اے 124کے الیکشن میں اپنی کامیابی کے لیے دعاکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات