شیخ رشید کابڑے اسٹیشنوں پروائی فائی سسٹم لگانےکااعلان

100 دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے، جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 ستمبر 2018 19:04

شیخ رشید کابڑے اسٹیشنوں پروائی فائی سسٹم لگانےکااعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بڑے اسٹیشنوں پر وائی فائی سسٹم لگائیں گے،100دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے،جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑیں گے۔ جبکہ کسی مگرمچھ کو نہیں چھیڑیں گے۔

کسی غریب کوتنگ نہیں کریں گے۔ کسی مگرمچھ کونہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سات ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں صاف پانی کی فراہمی کے ٹینڈردیے جا رہے ہیں۔ کوشش کررہے ہیں تمام اسٹیشنوں پر شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے۔نجی شعبے کواسٹیشنوں کی تزین وآرائش کی پیش کش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روہی اورموئن جودڑوایکسپریس کواپ گریڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔ جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔ تمام بڑے اسٹیشنوں پر وائی فائی سسٹم لگائیں گے۔100 دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز ایک عظیم عورت تھیں۔ دوسری جانب سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے راولپنڈی تا میانوالی ٹرین چلانے پراپنے ردعمل میں کہا کہ وزیرریلوے شیخ رشید مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 نئی مسافر ٹرینیں صرف 20 دنوں میں تیار نہیں ہوئیں، بولان ایکسپریس کیلئے ٹریک پہلے سے اپ گریڈ کیے گئے تھے۔ دونوں ٹرینیں ریلوے کے خسارے میں سالانہ 20 کروڑ اضافہ کریں گی۔ دونوں ٹرینیں منصوبہ بندی کے بغیرکارروائی ڈالنے کیلئے چلائی گئیں۔ میانوالی پنڈی کے درمیان ٹرین چلانے سے پہلے ٹریک ٹھیک کرنا لازمی تھا۔ انہوں نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر افراد کوآدھے ٹکٹ کی سہولت میرے دورسے حاصل ہے۔ ریلوے خسارہ ایک دویا تین برس میں ختم نہیں ہوسکتا۔ احمقانہ باتیں کرنے کے بجائے مالی حالت مرحلہ واربہتربنانے کی کوشش کی جائے۔ ریلوے کی زمینیں بیچ دینے سے خسارہ ختم نہیں ہوگا۔ ریلوے کے بہترمستقبل کیلئے حکومت کوتجاویزدیں گے۔ تجاویزکو پبلک کیا جائے گا۔