محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 9 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیدیا

جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ہرایمبولینس ، سبیل اور نیاز کے کھانے کی چیکنگ کا حکم

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:18

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 9 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 9 اضلاع کو انتہائی حساس قراردیتے ہوئے جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ہرایمبولینس کی مناسب چیکنگ کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 9 انتہائی حساس اضلاع میں بہاولپور، ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد ،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی شامل ہیں جبکہ پنجاب میں 36ہزار 638مجالس میں سے 3ہزار 286 کو بھی انتہائی حساس قراردیا گیا ہے ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جانے کے ساتھ ساتھ 9ہزار 482 ماتمی جلوسوں میں سے ایک ہزار259 کوانتہائی حساس قراردیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جلوسوں کے روٹس پر آنیوالی ہرایمبولینس کی مناسب چیکنگ کا حکم دینے کے ساتھ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں سبیل اور نیاز کے کھانے کی چیکنگ کابھی حکم دیا گیا ہے ۔