حضرت امام حسین کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہما علی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:23

حضرت امام حسین کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہما علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی شہادت کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر دور میں حق اور باطل کا مقابلہ ہوتا رہا ہے اور کربلا کے میدان میں بھی جو معرکہ ہوا وہ حق اور باطل کا تھا جس میں حق غالب آیا۔

(جاری ہے)

کائنات کے وجود سے لیکر قیامت تک سچ اور جھوٹ کی جنگ جاری رہے گی اور فتح ہمیشہ حق کے حصے میں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں ہمیں عدم برداشت کے شمار مثالیں دیکھنے میں آتی ہیں مگر صبر کرنے والوں کے لئے خدا کے ہاں بڑا اجر ہے ۔ہما علی نے بتایا کہ محرم کے ایام میں احتراما اپنی شوبز سرگرمیاں ترک کر دیتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :