تجارت انبیا کا پیشہ ، ان کی تقلید میں تجارت کا شعبہ اپنانے والے خوش نصیب ہیں ، حامد سعید کاظمی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:50

تجارت انبیا کا پیشہ ، ان کی تقلید میں تجارت کا شعبہ اپنانے والے خوش ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ تجارت انبیا ء کا پیشہ ہے اور ان کی تقلید میں تجارت کا شعبہ اپنانے والے خوش نصیب ہیں ہمیں ناپ تول اور ملاوٹ سے پرہیز کرنا چاہییاور رزق حلال کو ترجیح دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹمبر مارکیٹ میں بھٹی ہارڈ ویر کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ تاجر دوست گروپ کے صدر مہر شاکر۔

شہباز بھٹی۔ریاض بھٹی۔مہر یونس۔نزیر کاٹھیا۔ظفر اقبال اعوان۔مہر احسن۔نواب بھٹی۔غلام حسین بھٹی۔دیگر تاجر موجود تھے۔حامدسعید کاظمی نے باقاعدہ دعا کر کے دکان کا افتتاح کیا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ملتان سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی ٹمبر مارکیٹ میں ایک دکان بھٹی ہارڈ ویر کے افتتاح پر دعا مانگ رہے ہیں مہر شاکر۔شہباز بھٹی۔ریاض بھٹی۔غلام حسین۔ظفر اعوان۔نزیر کاٹھیا دیگر ہمراہ ہیں۔