جاپان اوپن ٹینس، آمانڈا اینی سیمووا اور سائی سو وائی ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:08

جاپان اوپن ٹینس، آمانڈا اینی سیمووا اور سائی سو وائی ویمنز سنگلز فائنل ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) آمانڈا اینی سیمووا اور سائی سو وائی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں امریکن کھلاڑی آمانڈا اینی سیمووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چینی کھلاڑی شوئی زانگ کو زبردست مقابلے کے بعد 7-6 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسرے سیمی فائنل میں تائیوان کی کھلاڑی سائی سو وائی نے چین کی وانگ قیانگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :